31 اکتوبر 2014 - 20:02
شام اور عراق میں 15 ہزار غیر ملکی دہشت گرد سرگرم

برطانوی میگزین گارڈین نے اقوام متحد کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام اور عراق میں 80 ممالک کے 15 ہزار دہشت گرد داعش کی صف میں شامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں القاعدہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کی جانب سے تیار کی گئی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش، القاعدہ کی ہی ایک شاخ ہے تاہم اس شدت پسند گروہ کی جڑیں کمزور ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 سے عراق اور شام میں غیر ملکی شدت پسندوں کی تعداد میں شدید اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں آیا ہے کہ غیر ملکی شدت پسندوں میں فرانس، روس اور برطانیہ سے شامل ہونے والے شدت پسند بھی شامل ہے اور شام اور عراق میں تقریبا 80 ممالک کے دہشت گرد سرگرم ہیں۔

رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ان شدت پسندوں میں سے کچھ کو تو یہ بھی پتا نہیں ہے کہ داعش کا تعلق القاعدہ سے ہے اور کچھ کو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ القاعدہ میں شامل ہونے سے کن مسائل کا سامنا ہو سکتاہے۔
رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے کہ داعش جیسے دہشت گرد گروہ، اپنی سرگرمیاں انہیں ممالک میں جاری رکھتے ہیں جہاں سے وہ سر اٹھاتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد جب اپنے وطن واپس ہوں گے تو یہ یہ اپنے ملک کی سیکورٹی کے لئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ برطانیہ اور فرانس جیسے ممالک نے داعش سے وابستہ ہونے والوں کا پتہ لگانے اور لوگوں کو شام اور عراق جانے سے روکنے کے لئے سیکورٹی کے سخت اتنظامات کئے ہیں۔
.......

/169